بنگلا دیش پریمئر لیگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم ڈھاکا ڈائنا میٹس کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا
ڈھاکا (سپورٹس لنک) بنگلا دیش پریمئر لیگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی، شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم ڈھاکا ڈائنا میٹس کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا، شعیب ملک اور حسن علی کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈائنا میٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو بانوے رنز بنائے، شاہد آفریدی نے تیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پچپن پر آدھی اور اٹھارہویں اوور تک پوری ٹیم چھانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی، شعیب ملک صرف سات رنز بنا سکے۔ شاہد آفریدی نے تین شکار کیے۔ پچانوے رنز کی زبردست کامیابی اور فائنل میں رسائی پر شاہد آفریدی مین آف دی قرار پائے۔