پاک ۔نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تما شائیوں نے بھی پریکٹس شروع کر دی کیوں؟ اب تماشائیوں پر بھی ہوگی نوٹوں کی برسات کیسے جانئیے اس خبر میں؟


پاک ۔نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تما شائیوں نے بھی پریکٹس شروع کر دی کیوں؟ اب تماشائیوں پر بھی ہوگی نوٹوں کی برسات کیسے جانئیے اس خبر میں؟
ویلینگٹن (سپورٹس لنک) جنوری 2018 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں تیاریاں کر رہے ہیں ،لیکن اب نیوزی لینڈ میں تماشائیوں نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں کیو نکہ نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔ نیوزی لینڈ سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز کے دوران ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔ یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے 2 برس قبل ورلڈ کپ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس نے  xx1toto دوبارہ اعلان کیاکہ اس ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان محدود اوورز کے میچز میں 18 سال سے بڑی عمر اور مذکورہ کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس کوئی بھی تماشائی کسی چھکے کو باﺅنڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرے تو اس کو انعام ملے گا، ایسے پہلے تماشائی کو 50 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر اگر تمام 23 میچز میں ایک ایک کیچ تھاما جاتا ہے تو 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائینگے۔

تعارف: zohaib waqar