19 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ :شاہ جمال گرین نے ہجویری سپورٹس کو 78 رنز سے ہرادیا


پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ریس کورس پارک کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ جمال گرین نے ہجویری سپورٹس کو 78 رنز سے ہرادیا۔ شاہ جمال گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ محمد ندیم نے 33، عظیم اسلم 32، عامر ریاض 30، عرفان سلمان 19 اور سلمان خالد نے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ہجویری سپورٹس کی طرف سے جمیل احمد نے 2/22، سرفراز احمد 2/37 اور افضل چوہدری نے 2/41 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ہجویری سپورٹس 27 اوور ز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔ میاں فضل قدوس نے 21، بابر 23 اور عامر بٹ نے 49 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہزاد خان نے 4/26 اور عمران حیدر نے 2/13 وکٹ حاصل کیں۔ ریس کورس پارک گراؤنڈ نمبر 2 پر کھیلے گئے میچ میں پنجاب کاٹیج نے تاج واٹر ٹینک کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ وی آئی پی گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں مبارک سینئرز نے سیالکوٹ بادشاہ سینئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فراز گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں گریز سینئرز نے سیالکوٹ سینئرز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلے گئے میچ میں پسرور سینئرز نے گجرات سینئرز کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔

تعارف: zohaib waqar