بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی آئی سی آر سی اور فرینڈز آف پیراپلی جک نے سجایا ایبیلیٹی سپورٹس فیسٹول جس میں صوبہ بھر سے 400 سے زائد جسمانی معذور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ فیسٹول میں معذور افراد کیلئے کام کرنے والے مختلف اداروں نے اپنے اسٹالز بھی لگائے تھے۔وہیل چیئر کرکٹ کا میچ بھی خیبرپختونخوا زلمی اور فاٹا زلمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دس دس اوورز پر مشتمل اس دلچسپ میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد فیسٹول نے خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا۔