اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید کو 94 رنز سے ہرادیا

ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب کو 94 رنز سے شکست دیدی۔اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے،قاسم اکرم نے 85، حافظ زاہد 40 اور بلال اقبال نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے،کوٹ خواجہ سعید کی جانب سے محمد ساجد نے 2، ملک عطا2اور نعیم احمد نے بھی 2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب 31 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی،محمد کامران نے 40 اور محمد عاطف نے 35 رنزبنائے،اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا ,عرفان بٹ،عباس اور راشد اقبال نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس xx1toto  مغل نے قاسم اکرم کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

تعارف: zohaib waqar