چیف آف ایئر سٹاف ویمن و پاکستان اوپن مینز سکواش ٹورنامنٹ آج سے

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف ویمن اینڈ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (آج) اتوارسے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہین،انہوں نے کہا کہ دو الگ الگ ایونٹس ہونگے،خواتین کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ مردوں کا 17 سے 23 دسمبر تک ہوگا، خواتین کے ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کے ٹورنامنٹ کی 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں 28 کھلاڑی حصہ لیںگی جن میں6 پاکستانی اور 22 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں غیر ملکی کھلاڑیوںکاتعلق ہانگ کانگ،مصر،آسٹریلیا،ملائیشیاء،فرانس،بھارت، سوئٹزرلینڈاور ایران سے ہے،خواتین کا ایونٹ 17 سے 22 دسمبرتک کھیلا جائے گا،17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 دسمبر کو مین رائونڈ، 20 دسمبرکوکوارٹرفائنل، 21 دسمبرکوسیمی فائنل جبکہ 22 دسمبرکو فائنل کھیلا جائیگا۔ مردوں کے ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑی کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیاء، ویلز، امریکہ سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے، مردوں کے ایونٹ میں 17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 اور 20 دسمبرکو مین رائونڈ، 21 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 22 دسمبرکو سیمی فائنل جبکہ 23 دسمبرکو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!