اسلام آباد،دفاعی چیمپئن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور واپڈا کی ٹیموں نے سکھر میں جاری 64ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز اپنے اپنے حریفوں کو بڑے فرق سے شکست دیدی،پاکستان ایئر لائنز کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی، میچ کی خاص بات پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحسیم خان کے چار گول تھے، پاکستان واپڈا کی ٹیم نے ایئر فورس کی ٹیم کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی، قومی ہاکی چیمپئن شپ میں بین الصوبائی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے سندھ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،خیبر پختونخوا کی جانب عدیل زمان اور نوید اقبال نے ایک ایک گول سکور کیا، ایک اور بین الصوبائی مقابلے میں پنجاب کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی، میچ کا واحد گول احمر علی نے سکور کیا۔