شارجہ : ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے مراٹھا عریبینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، مراٹھا عربینز نے کیرالہ کنگز کو جیت کیلئے98رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے اوپنر کامران اکمل اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، وہ8رنز بناکر وہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ڈوین براوو نے 19 بال پر 27 اور عماد وسیم نے 8 بال پر 18 رنز بنائے، جبکہ محمد سمیع 7 بال پر13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کیرالہ کنگز کی جانب سے سہیل تنویر نے3 ،پلنکٹ اور امریت نے دو-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کنگز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ باآسانی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
ان کے بعد آنے والے کیرون پولارڈ بھی زیادہ دیر نہ جم سکے اور بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوکر کریز سے واپس چلے گئے، ان کے بعد شکیب الحسن بھی بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔
نئے آنے والے کھلاڑی روحان مصطفیٰ نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے لگادیا، اس طرح کیرالہ کنگز نے مراٹھا عریبینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔