شاداب بگ بیش کے لیے پرجوش

برسبین: قومی ٹیم کے بولر شاداب خان کا کہنا ہےکہ بگ بیش لیگ کھیلنے سے ان کا آسٹریلیا میں کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے اور اس طرح پہلی مرتبہ لیگ میں جلوہ گر ہوں گے۔

شاداب بگ بیش کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا میں کھیلنے کا ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ ’بی بی ایل میں کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، آسٹریلیا میں کھیلنا خواب تھا جو اب حقیقت بن گیا ہے، آسٹریلیا میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا‘۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز آئندہ ماہ سے شروع ہوگی جس کا پہلا میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ شاداب خان آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

تعارف: newseditor