شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے اسلام آباد سٹلائنز کوایک سخت مقابلے کے بعد پانچ رنز سے ہرا دیا۔جی الیون ون کرکٹ گرائونڈپر کھیلے گئے میچ میں شفا ء انٹر نیشنل کے کپتان شفیق اسلم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا،شفا ء انٹر نیشنل کی پوری ٹیم30اوورز کے میچ میں 209رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے محمد اکرام نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51گیندوں پر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے، اسکے علاوہ قطب الدین قریشی 41،کپتان شفیق اسلم 24 اور عظمت بشیرنے19رنزبنائے۔شفا ء انٹر نیشنل ٹیم کے چھ کھلاڑی 106رنز پرآئوٹ ہوگئے،لیکن اسکے بعد محمداکرام اور قطب الدین قریشی نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 74رنز کااضافہ کرکے ایک اچھا ٹارگٹ فراہم کیا۔ اسلام آباد سٹلائنز کی طرف سے حیات، عاطف اور طلحہ نے بالترتیب پانچ ، دو اور دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں اسلام آباد سٹلائنز کی پوری ٹیم30ویں اوورز میں204رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔ اسلام آباد سٹلائنزکی طرف سے عمر،منان،رحیماورظہورنے بالترتیب 45،45،33اور 31ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے قطب الدین قریشی ، طاہر اختر، عظمت بشیر اور کپتان شفیق اسلم نے بالترتیب دو،دو، ایک اور ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔

تعارف: newseditor