لاہو:25دسمبر سے شروع ہونیوالی دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کے سلسلہ میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر تربیتی کیمپس جاری ہیں، تربیتی کیمپس میں کوچز نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیئے جن میں کھلاڑیوں کو گیمز کی تکنیکس کے بارے میں آگاہی دی گئی، سینئر کوچز شہزاد اصغر اور محمود خالد نے پنجاب سٹیڈیم میں فٹ بال، نواز ڈوگر اور رانا خالد نے نیشنل ہاکی سٹیدیم میں ہاکی ، چودھری محمد اعجاز اور عبدالقیوم نے نیشنل کوچنگ سنٹر میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جبکہ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میںرئیس الرحمن نے کراٹے، ایم بی جاوید، عظمت حفیظ، مقصود خالد، اور سبطین والی بال کے کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ کیمپس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی کرائی گئی۔