پاکستان ورلڈ تھرو بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگا

پاکستان تھرو کی مینز اور ویمنز ٹیمیں ورلڈ تھرو بال چیمپئن شپ میں شرکت کرینگی، چیمپئن شپ رواں ماہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہو گی، اس کے علاوہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک کی ٹیمیں سٹوڈنٹس اولمپک ایشین گیمز کے تین مختلف ایونٹس میں حصہ لے گا، جن ایونٹس میں پاکستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی ان میں تھرو بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں، سٹوڈنٹس اولمپک ایشین گیمز بائیس تا چوبیس دسمبر تک ملائیشیا میں ہونگی،جبکہ ورلڈ تھرو بال چیمپئن شپ چھبیس تا اٹھائیس دسمبر تک منعقد ہو گی،چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب چھبیس دسمبر اور اختتامی تقریب اٹھائیس دسمبر کو ہو گی۔

تعارف: newseditor