ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ بارے خبروں کی تردید

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد انہیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ سے رابطوں کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازاحمد کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے لیے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا جب کہ جرمن کوچ کرسچین بلانگ سے بھی کوچنگ کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔

شہباز احمد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچ کا آپشن موجودہے، 30 دسمبر کو سکھر میں پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تعارف: newseditor