علیزے پیری ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

آسٹریلوی آل راؤنڈر علیزے پیری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ اور بھارت کی ہرمنپریت کوہر کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، ایمی سیٹرتھویٹ ون ڈے اور بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔ رواں برس جنوری میں سابق انگلش کپتان ریکائل فلنٹ کے انتقال کے بعد آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ 14 ماہ کے دوران عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر علیزے پیری کو آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے 905 رنز بنائے اور 22 وکٹیں حاصل کیں، نیوزی bacan4d لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ ون ڈے اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی حقدار ٹھہریں۔ علیزے پیری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکائل فلنٹ ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ایوارڈز جیتنے کی کوشش کروں گی۔

تعارف: newseditor