ٹی ٹونٹی میں 400 وکٹیں: ڈیوائن براوو نے نئی تاریخ رقم کر دی

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس کے ساتھ ہی براوو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے 365 میچز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ براوو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں اور 5 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں، انہیں دو بار اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی ویسٹ انڈین کھلاڑی کے پاس ہے، کرس گیل نے 11 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔

تعارف: newseditor