قائد اعظم گیمز،کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس مختلف سپورٹس مقامات پر جاری ہیں جس میں کھلاڑی جوش وخروش سے تربیت حاصل کررہے ہیں، تمام کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔کبڈی کے کھلاڑیوں کو چودھری اعجاز، عبدالقیوم، بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں کو لیاقت علی، ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو صبا وارث، ہاکی کے کھلاڑیوں کو نواز ڈوگر، فٹ بال کے کھلاڑیوں کو حافظ طاہر محمود، گرلز فٹ بال کو زینب مشتاق، ریسلنگ کے کھلاڑیوں کو ندیم نعیم نے تربیت دی،کیمپس میں کھلاڑیوں کے دوستانہ میچ بھی کھیلے گئے جس میں کوچز نے کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں کے بارے میں بتایا اور ان پر قابوپانے کی ہدایت کی۔

تعارف: newseditor