اسلام آباد : شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل سپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین نے جیت لیا،اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ایونٹ سپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین اور یوکرائن کے گلب/ روس آئیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین نے یوکرائن کے گلب /روس آئیون کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے سیٹ میں سپین کے لو پیز پیازر / روس کے لوزان کرسٹین کے کھلاڑی دوسری ٹیم پر بھاری رہے اور ان کو کوئی سکور نہیں کرنے دیا بلکہ 6-0 سے مات دی جبکہ اسی طرح دوسرے سیٹ میں بھی انہوں 6-2 سے شکست دے کر 2-0 سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ٹورنامنٹ کے انٹرنیشنل اور قومی فائنل مقابلے (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے، شہید بے نظیر بھٹو قومی ٹینس ٹورنامنٹ کی مختلف کیگریز میں ثاقب حیات، اور محمد شعیب، حشیش کمہار اور حامد اسرار، حمزہ رومان اور عبداللہ اظہر، لیڈیز سنگلز میں سارہ منصوراور سارہ محبوب فائنل میں پہنچ گئے،بوائز انڈر18- میں ثاقب حیات، اور محمد شعیب، بوائز انڈر 14- حشیش کمہار اور حامد اسرار،بوائز انڈر 10- میں حمزہ رومان اور عبداللہ اظہر، لیڈیز سنگلز میں ساوہ منصور اور سارہ محبوب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ،فائنل مقابلے (آج) اتوار کو دن 11 بجے شروع ہونگے،گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں،بوائز انڈر18- کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ثاقب حیات نے حمزہ بن ریحان کو 6-2 اور 6-0 سے اوردوسرے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے امن عتیق کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں داخل ہوئے،، بوائز انڈر 14- کے پہلے سیمی فائنل میں حشیش کمہار نے عبدالنان کو 4-0 ، 2-4 اور5-3 سے اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں حامد اسرار نے ذلان خان کو 4-1 اور 4-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بوائز انڈر 10- کے پہلے سیمی فائنل میچ میں حمزہ رومان نے معیظ گل کو 4-1 اور 4-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں عبداللہ اظہر نے جمال شاہ کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سارہ منصور نے عیشا جواد کو 6-0 اور 6-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سارہ محبوب نے نور ملک (زرعی ترقیاتی بینک) کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔