ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنالئے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری اسکور کی۔
ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیانے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نےاننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 122رنز کاآغاز فراہم کیا۔
آسٹریلیا کو پہلا نقصان بین کرافٹ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 26رنز کی اننگز کھیل کر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
ڈیوڈ وارنر103رنز کی اننگز کھیل اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی 21ویں سنچری ہے۔
عثمان خواجہ صرف 17رنز بناسکے،اسمتھ اور شان مارش نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 84رنز بناکر اسکور244رنز تک پہنچادیا۔
پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو اسمتھ 65اور مارش31رنز کے ساتھ ناؤٹ تھے۔
انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن، براڈ اور ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔