پنجاب یونیورسٹی میں تیر اندازی مقابلے یو سی پی نے جیت لئے

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی کی سطح پر چوتھے سالانہ تیر اندازی(مردانہ) مقابلوں کا انعقاد نیو کیمپس گراونڈ میں ہوا جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی ٹیم فاتح رہی ۔پنجاب یونیورسٹی نے ایونٹ میں دوسری اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال بٹ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor