بنگلہ دیش 8 برس بعد سہ ملکی کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

ڈھاکا ۔ بنگلہ دیش 8 برس بعد آئندہ ماہ سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، سیریز 15 جنوری سے شروع ہو گی جس میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل بنگلہ دیش نے آخری بار 2010ءمیں سہ ملکی سیریز کی میزبانی کی تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیش الیون اور زمبابوے الیون کے درمیان 13 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 15 جنوری سے ہو گا اور ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچ کھیلیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، فائنل سمیت تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

تعارف: newseditor