قائد اعظم گیمز، سنوکر ایونٹ میں پنجاب کی جیت

اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کے مبشر رضا نے سنوکر سنگلز ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، سنوکر ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ پنجاب کے نام رہا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز میں جمعرات کو کھیلے گئے سنوکر سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پنجاب کے مبشر رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کے حارث ندیم کو 1 کے مقابلے میں 3 فریمز سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

مبشر رضا نے ابتدائی دونوں فریمز 78-34 اور 74-06 سے جیت کر حارث پر دباﺅ بڑھا دیا تاہم حارث ندیم نے ہمت نہ ہاری اور اگلا فریم 01-61 سے جیت کر مقابلہ 2-1 فریمز کر دیا، چوتھے فریم میں ایک مرتبہ پھر مبشر رضا چھائے رہے

تعارف: newseditor