بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 4 جنوری سے شروع ہو گا ۔ بھارت کو این او سی نہ ملنے کے باعث تاحال ویزے جاری نہیں ہوئے ۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے ۔ جس میں نیپال ، بھارت ، بنگلہ دیش سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب 7 جنوری کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہو گی جبکہ افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 8 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
چار جنوری کو بنگلہ دیش اور پانچ جنوری کو نیپال کی ٹیم لاہور پہنچے گی، بھارت کی لاہور آمد 6 جنوری کو متوقع ہے لیکن تاحال این او سی نہ ملنے کی وجہ سے بھارت کو ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں ۔
آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ہی میچز کھیلیں گی ۔
پاکستان میں موجود چاروں ٹیمیں لیگ میچز کھیلنے کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ ہو جائیں گی ۔ فائنل 21 جنوری کو پاکستان میں ہوگا۔ا