پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

پی ایس ایل 3 کے شروع ہونے میں دو ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور پاکستان کرکٹ کے شائقین اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

تاہم جمعے کے روز پی ایس ایل کی دو فرنچائزز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز بھی ٹوئٹر پر بہت پرجوش دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پشاور زلمی نے ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تیار ہو؟ 22 فروری یاد ہے نا؟ ہار گئے تو حلوہ کھلانا پڑے گا!

زلمی کے باؤنسر پر ملتان والوں نے پشاور کے چپلی کباب کا ایسا زکر چھیڑا کہ منہ میں پانی آگیا۔

ملتان سلطانز نے ٹوئیٹ کیا کہ آپ بس چرسی اور چپلی کباب تیار کریں کیوں کہ ۔۔۔۔۔

کچھ دیر بعد پشاور زلمی نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک بادشاہ نے جب دہلی فتح کرنا تھا تو ایک بزرگ نے فارسی میں ان سے کہا تھا کہ ’دہلی دور رست‘ (دہلی ابھی دور ہے) تو اسی طرح ’پشاور دور رست‘۔ پہلے میچ تو جیت جاؤ۔

اس پر ملتان کی جانب سے جواب آیا کہ تاریخ کے سبق کے لیے شکریہ۔ اب آپ 22 فروری کو کرکٹ کے سبق کے لیے تیار ہوجائیں۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 3 کے پہلے میچ میں 22 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں اس مرتبہ ملتان سلطانز کے نام سے ایک اور فرنچائز کا اضافہ ہوا ہے اور پی ایس ایل 3 میں 5کے بجائے 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تعارف: newseditor