ملتان :قومی ویمن کرکٹر اسماویہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ،اسماویہ اقبال کی شادی پاکستان اے کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹر عبدالرحمان مزمل سے ہو ئی ،تقریب میں قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا ،شادی میں پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ،واضح رہے کہ آل راؤنڈر اسماویہ 2005 سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اب تک 92 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جبکہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہیٹرک کرنیوالی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔