شادی کے بعد پہلے ہی میچ میں سرینا کو شکست

ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز شادی کے بعد پہلا نمائشی ٹینس میچ ہار گئیں۔ سیرینا ولیمز کہتی ہیں ہار کے باوجود ٹینس کورٹ میں واپسی اچھی لگی۔

ستمبر میں بیٹی کی پیدائش اور شادی کے بعد سابقہ عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا نے ابوظہبی میں نمائشی ٹینس میچ کھیلا۔ کھیل کے دوران سرینا اپنا ردھم برقرار نہ رکھ سکیں اور پہلا سیٹ 6-2 سے ہار گئیں۔

سرینا نے دوسرا سیٹ جیتا مگر تیسرے اور آخری سیٹ میں پھر شکست کھا گئیں۔ سیرینا کہتی ہیں ہار کے باوجود انہیں ٹینس کورٹ میں واپسی اچھی لگی ہے۔

تعارف: newseditor