زلمی سکول لیگ فائنل آج حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا

پشاور:خیبرپختونخوا کے سکولوں کے کرکٹر طلباء کے مابین جاری زلمی سکول لیگ کا فائنل میچ آج منگل کو پشاور بلیوز اور مالاکنڈ بلیوز کے درمیان حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوگا ۔

پشاور زلمی فائونڈیشن اور خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے حال ہی میں منعقد کی جانے والی صوبے کے سرکاری سکولوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سکول لیگ میں زلمی فائونڈیشن نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زلمی سکول لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں سمیت دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!