سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتا ؟
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر جس میں انہوں نے سرحدی کشیدگی کو بنیاد بناکر پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ کیوں کھیلتا ہے ؟
ان کا مزید کہناتھاکہ بھارت اگر نہیں مانتا تو پاکستان ہمت کرے اور کسی بھی سطح پر بھارت سے نہ کھیلے ۔