برسبین: برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں امریکی اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کر لی۔ ہوپ مین کپ میں جرمنی نے بیلجیم پر فتح حاصل کر لی۔
برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن کا مقابلہ آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن سے ہوا۔ امریکی کھلاڑی نے چھ دو اور چھ چار سے فتح اپنے نام کی۔
ادھر آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن فرانسیسی کھلاڑی کے مدمقابل ہوئے۔ فاتح کھلاڑی نے چھ تین اور چھ دو سے حریف کو چلتا کیا۔
دوسری طرف ہوپ مین ٹینس کپ میں جرمنی کی انجلیق کربر نے سخت مقابلے کے بعد بیلجیم کی کھلاڑی ایلیس مرٹنز کو سات چھ اور سات چھ سے ہرایا۔