کراچی: لیاری کراچی کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں فٹبال کے شیدائی ہی نہیں جنونی رہتے ہیں۔ یہاں کا بچہ بچہ عالمی سطح پر کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہے جن کے آئیڈیل انٹرنیشنل سٹارز ہیں۔
منی برازیل لیاری، جہاں کے نوجوان ہوں یا بچے فٹبال ،ان کا اوڑنا بھچونا ہے۔ یہاں کے گرد آلودہ میدان بھی ایسے آباد ہیں جیسے شائقین کوئی بہت بڑا ٹورنامنٹ دیکھنے آئے ہوں۔
ہر طرف فٹبال کا جنون دکھائی دیتا ہے جو اب انٹرنیشنل سٹارز کے روپ میں ڈھلنے لگا ہے۔ لیاری کے گبول پارک میں نیمار، میسی، رونالڈو، کیلور نیواس، رونالڈینیو اور مینوئل نوئر جیسے بڑے سٹار بننے کا خواب سجائے فٹبالرزنظر آئیں گے۔
کسی کا حلیہ فیورٹ کھلاڑی کی طرح تو کوئی مخصوص ایکشن سے خود کو منوانا چاہتا ہے۔ لیاری کے سٹرائیکرز چاہتے ہیں کہ وہ بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوائیں اورفٹبال کی دنیا کے سپر سٹار بنیں۔