قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ: چار میچوں کا فیصلہ

چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ افتتاحی روز پہلے میچ میں فیصل آباد نے کوئٹہ کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کوئٹہ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 147رنز بنائے۔ ۔ فیصل آباد نے مطلوبہ ہدف 18.3اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عدنان بٹ نے ناقابل شکست 68جبکہ محمد سلمان 53رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دوسرے میچ میں حیدر آباد نے کوئٹہ بولان کو 34رنز سے شکست دی ۔ حیدرآباد نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹیں کھوکر 155رنز کا ہدف دیا ۔ ایک ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر نے ناٹ آؤٹ 52جبکہ عبدالجبار نے 31رنزکئے ۔ جوابی بیٹنگ میں کوئٹہ بولان 19.1اوورز میں 121رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ تیسرے میچ میں کراچی نے بہاولپور کو باآسانی 8وکٹ سے زیر کرلیا ۔

بہاولپور نے مقررہ اوورز میں 7وکٹیں کھوکر 130رنز کامجموعہ حاصل کیا ، محمد عابد 53اور عبدالخالق نے 20رنز بنائےکراچی نے مطلوبہ ہدف 17اوورز میں 2وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا ۔ دانش احمد نے ناقابل شکست 56، عارف رچرڈ 42اور محمد ذیشان 17رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان نے سرگودھا کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ سرگودھا کی ٹیم 19.4اوورز میں 83رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ جوابی بیٹنگ میں ملتان نے مطلوبہ ہدف 8.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ ماجد حسین 30اورمطلوب قریشی نے 24رنز بنائے ۔ امپائرنگ کے فرائض ٹیسٹ امپائر ریاض الدین ، فرسٹ کلاس امپائر جنید غفور ، عقیل عادل اور کامران ظہیر نے انجام دیئے جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داری علی گوہر ، محمد جاوید اور شکیل سجاد نے نبھائی۔

تعارف: newseditor