پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر

نیوزی لینڈ الیون سے پریکٹس میچ سے ایک روز قبل نیلسن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثرہو گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھرکا کہنا ہےکہ بارش کے باعث ٹیم انڈور سیشن کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر 5 ایک روزہ میچز جبکہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے میچز 9 ،13، 16اور19 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچز 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

 

تعارف: newseditor