بھارت کو دھچکا،جدیجا کی پہلے ٹیسٹ میچ شرکت مشکوک

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا بیماری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے سبب ان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدیجا گزشتہ دو روز سے بیمار ہیں، انہیں طبی علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا اور امید ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل ہی جدیجا کی پہلے ٹیسٹ میں دستیابی کے بارے فیصلہ کر سکے گی۔

ٹخنے کی انجری کا شکار شیکھر دھاون اب مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو گا۔

 

تعارف: newseditor