سڈنی:ایشز سیریز کے آخری معرکے میں سڈنی پر انگلینڈ نے میسن کرین کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 20 سالہ لیگ سپنر کو معین علی یا ٹام کیورن کی جگہ موقع فراہم کیا جا سکتا ہے جو کم و بیش ایک سال سے تجربے کی خاطر سڈنی کی گریڈ کرکٹ بھی کھیلتے رہے ہیں۔
میسن کرین کو آزمانے کی وجہ نئی صلاحیت کو سامنے لانا اور سڈنی میں سپن باؤلنگ کیلئے سازگار ماحول کا فائدہ اٹھانا بھی ہے۔ کنڈیشنز کے پیش نظر دو سپنرز کھلانے پر معین علی ٹیم میں برقرار رہ سکتے ہیں لیکن اولین چوائس میسن کرین ہی ہوں گے۔