ون ڈے پلیئرز رینکنگ; بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار’

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے۔

 

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، فخر زمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبرموجود ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!