فٹنس مسائل،کرس واکس آخری ایشز ٹیسٹ سے باہر

سڈنی: انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ ٹام کوران کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ووکس سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے، وہ اس سے قبل بھی اس انجری کا شکار ہو چکے ہیں اور اسی انجری کے باعث وہ گزشتہ برس منعقدہ چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کرس ووکس نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران درد کی شکایت کی، ان کا سکین کرایا گیا ہے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آخری ٹیسٹ میچ نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ باؤلر ون ڈے سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹام کیورن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا جہاں میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔

 

تعارف: newseditor