جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور

سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے۔ انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر ان کی سرجری کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہو سکیں۔وہ آئندہ چند روز میں آپریشن کیلئے میلبورن جائیں گے۔ جارح مزاج اوپننگ بلے باز جے سوریا کو پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ جے سوریا نے وکٹ کیپر بلے باز رمیش کالوودھرنا کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں دائرے کے قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پنچ ہٹنگ کی بنیاد رکھی۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!