آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روزانگلینڈ نے پہلی اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر233رنز بنالئے ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ83،الیسٹرکک39، وینس25،سٹون مین24اوربریسٹو5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ میلان 55رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور کومنز نے2، 2 جبکہ اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کوسڈنی کرکٹ گراونڈ پرایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، لیکن جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا، اسٹون مین 24 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔کک اور ونس نے اننگز آگے بڑھائی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 60رنزبناکرمجموعی اسکور 88رنز تک پہنچادیا، ونس 25 رنز بناکرہمت ہار گئے اور کومنز کو وکٹ دے بیٹھے۔ السٹر کک سست رفتار 39 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔جوروٹ اور میلان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 193رنز بناکر ٹیم پوزیشن مستحکم کردی،لیکن جب میچ ختم ہونے میں صرف چند اوورز ہی باقی رہ گئے تھے توروٹ 83رنز بناکراسٹارک کو وکٹ دے بیٹھے، اگلے ہی اوور میں بیرسٹو 5رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔یوں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5وکٹیں گنواکر 233رنز بنالئے تھے، میلان 55رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ اور کومنز نے دو، دو جبکہ اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔