ٹیکنیکل کبڈی کورس جاری

سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے اولمپک کونسل آف ایشیا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹیکنیکل کبڈی کورس جاری ہے ، کورس میں ملک بھرسے 35کوچز شرکت کررہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر کورس کے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

جمعرات کے روز پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میاں محمد رفیق، اورسینئرکبڈی کوچ پریکٹیکل گیمز بادشاہ گل نے کوچز کو لیکچرز دیئے، میاں محمد رفیق نے اولمپک موومنٹ کے بارے میں لیکچر دیا ، رانا محمد سرور نے بیچ کبڈی سے متعلق کوچز کو دنیا میں رونماہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے اور دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ان تبدیلیوں سے آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ ان میں مہارت حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جاسکے، بادشاہ گل نے اپنے لیکچر میں کہا کہ کوچزکاہر کھلاڑی کی خامیوں سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور ان پر قابو پانے کیلئے کھلاڑی کی مدد کرنی چاہئے، واضح رہے کہ کورس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے علاوہ آرمی، ایئر فورس، نیوی اور واپڈا کے 25مرد اور 10خواتین کوچز شرکت کررہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب کبڈی کے فروغ کیلئے کوچز کوتمام سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

تعارف: newseditor