پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی نیوز لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا، ٹیم کے اہم آل راؤنڈر ڈوگ بریسویل ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچز کے لیے میزبان نیوزی لینڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور آل راؤنڈر بریسویل 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے۔
پاکستان کیخلاف 2 ون ڈے میچز کیلئے 13 رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان
تاہم اب وہ ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ڈوگ بریسویل ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔بریسویل کی جگہ جارج وورکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے شکست دیدی
اس سے قبل کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو 120 رنز سے شکست دے دی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جب کہ فہیم اشرف نے 2، محمد عامر، حسن علی، فخر زمان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں داغیں، اظہر علی 104 اور فخر زمان 106 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔