سری لنکا نے ون ڈے کپتان تھیسارا پریرا برطرف

کولمبو:کرکٹ سری لنکا نے ون ڈے کپتان تھیسارا پریرا کو بھی برطرف کردیا جو گزشتہ نومبر کے اواخر میں اپل تھرنگا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے میں کامیاب ہوئے تھے جن کو ناکامیوں کے تسلسل کے سبب عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ کرکٹ سری لنکا نے گزشتہ روز تھیسارا پریرا کو بھی عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کے متبادل کا نام آئندہ ہفتے تک سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی فیصلے پر پہنچنے کیلئے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے سے مشاورت کی جائے گی البتہ معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے اینجلو میتھیوز اور دنیش چندی مل کے نام زیر غور ہیں جن کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جا سکتی ہے کیونکہ حالیہ عرصے میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کافی حد تک خراب رہی ہے۔

تعارف: newseditor