ویلنگٹن:نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعے اورہفتے کی درمیانی شب 3بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک98ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 53اورنیوزی لینڈ نے 42 میچز جیتے ،ایک ٹائی ہوا اور دو کا فیصلہ نہیں ہوسکا ،نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پاکستان پر برتری حاصل ہے ،کیویز ہوم گراؤنڈ پر 44میں سے 26میچز جیتنے میں کامیاب رہے ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے، بولنگ اٹیک ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، دورہ نیوزی لینڈ آسان نہیں، تمام پلیئرز ذہنی طورپرتیار اورمکمل فٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے۔پاکستان اور میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز سے قبل خوب پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی،بارش کے باعث کھلاڑیوں نے انڈورپریکٹس کی۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی، ٹیم کے نئے کھلاڑی نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پہلی دفعہ کھیلیں گے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی کی پوزیشن کو ٹور میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔سرفراز احمد نے اپنی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کیوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے
اس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھی بیٹنگ اور باولنگ کا مظاہرہ کیا ، تاہم پاکستان کا بالنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، اور فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے جبکہ محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، جب کہ ہمارے فاسٹ بالرز نیوزی لینڈ کے موسمی حالات کو استعمال کریں گے۔قومی کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قوم نے بہت پیار دیا، چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے ٹیم کو نیا جذبہ ملا اور 2019 کے ورلڈکپ میں ایک بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک98ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 53اورنیوزی لینڈ نے 42 میچز جیتے ،ایک ٹائی ہوا اور دو کا فیصلہ نہیں ہوسکا ،نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پاکستان پر برتری حاصل ہے ،نیوزی لینڈ کو اپنی سر زمین پر ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان پر برتری حاصل رہی ۔دونوں ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 44ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 15جیتے جبکہ اسے 26میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ایک ٹائی ہوا اور دو کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ شیڈول کے مطابق دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔