امریکا میں نیشنل فگر اسکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد

امریکا میں نیشنل فگر اسکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر سے شریک ماہر کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

امریکی شہرسین جوز میں نیشنل فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ،یو ایس فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپس نامی اس مقابلے میں ملک بھرسے فگر اسکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔

اس دلچسپ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ماہر خواتین و مرد اسکیٹرز مختلف کیٹیگریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کررہے ہیں۔

چند باصلاحیت ننھے اسکیٹرز بھی ان مقابلوں میں شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ مقابلے 7جنوری کو اختتام پذیر ہوں گے۔

تعارف: newseditor