انڈر 19کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں سرخرو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دو میچز کی سریز ایک صفر سے جیت لی۔

کرائسٹ چرچ میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور کیویز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا نہ جا سکا اور یوں پاکستان نے نیوزی لینڈ انڈر 19 کے خلاف دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

سیریز میں فتح کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم اب ورلڈ کپ وارم اپ میچز کی تیاری کرے گی۔ ٹیم 8 جنوری کو نمیبیا کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

تعارف: newseditor