ٹی 10 گلوبل سپورٹس زمبابوے میں ٹی 10 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا

 

ٹی 10 گلوبل سپورٹس زمبابوے میں ٹی 10 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا

دبئی (خصوصی رپورٹ) زمبابوے کرکٹ نے ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے تعاون سے ملک کے فرنچائز پر مبنی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ اسٹارز کو شامل کرنا ہے۔ نئے

ٹورنامنٹ کو زیم افرو ٹی 10 کا نام دیا گیا جس کا افتتاحی ایڈیشن اگست میں ہوگا اور اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فرنچائزز، کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخیں، مقابلے اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں

کیا جائے گا۔ ابوظبی ٹی 10 اور سری لنکا 10 کا انعقاد کرنے والی کمپنی ٹی 10 گلوبل سپورٹس اس مقابلے کا اہتمام کررہی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں زیم افرو ٹی 10 کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے زمبابوے کر

کٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیگ شائقین اعلیٰ معیار کی تفریح مہیا کرے گی۔ ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ وہ زمبابوے میں ٹی

10 کرکٹ کا جادو لانے پر پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہماری وابستگی بڑھتی جارہی ہے، ہم زمبابوے میں ایک دلچسپ فارمیٹ لانے پر خوش ہیں جو نہ صرف کھیل تک رسائی، کشش اور ترقی کو آگے بڑھائے گا بلکہ فرنچائزز میں نجی سرمایہ کاری کے لئے بھی ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔

error: Content is protected !!