سڈنی ٹیسٹ،آسڑیلیا دو وکٹوں کے نقصان پر193رنز

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دو وکٹیں گنواکر193رنز بنالئے، عثمان خواجہ 91اور اسمتھ 44رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔انگلش ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید 153رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 346رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،روٹ 83اور میلان 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف ایک رن پربین کرافٹ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔

عثمان خواجہ اور وارنرنے دوسری وکٹ کی شراکت میں 85رنزجوڑے، اس موقع پروارنر 56رنز کی اننگز کھیل پویلین سدھار گئے۔

عثمان خواجہ نے کپتان اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک بار پھر لمبی پارٹنرشپ قائم کی اور ناقابل شکست 107 رنز بناکراسکور 193رنز تک پہنچادیا۔

اس قبل انگلینڈ نے 233رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی ،لیکن اسکور میں 113رنز کے اضافے پرپوری ٹیم346رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے کومنز نے 4، اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے دو، دو جبکہ لایون نے ایک وکٹ حاصل کی

تعارف: newseditor