ویلنگٹن ون ڈے،پاکستان کو شکست

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویز نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس پر کیویز نے پاکستان کو  316 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور کیویز بولرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 166 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی رُو سے نیوزی لینڈ، پاکستان سے آگے تھا اور بارش کے باعث مقررہ وقت پر میچ شروع نہ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کیوی اوپنرز کے سامنے پاکستانی بولرز ناکام نظر آئے، کولن منرو نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 58 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 48 رنز جوڑے، مارک نکولس نے بھی نصف سنچری بنائی جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے شاندار 115 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ عامر، فخر زمان ،رومان رئیس اور فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز

بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور  صرف 6 رنز پر ٹم ساؤتھی نے اظہر علی کو آؤٹ کردیا۔

7 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹم ساؤتھی نے بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے محمد حفیظ کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 37 رنز پر گری جب شعیب ملک صرف 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری، جب کپتان سرفراز احمد 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

132 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے شاداب خان پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 28 رنز بنائے۔

166 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے کہ اچانک بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کی فتح کا اعلان کردیا گیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران انتہائی تیز ہوا کی وجہ سے بیلز کے بار بار گرنے کے باعث امپائرز نے وکٹ پر بیلز کے بغیر کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم 28 اوورز کے بعد بیلز کی واپسی ہوگئی تھی۔

ٹیمیں

پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

کین ولیم سن، مارٹن گپٹل،کولن منرو، روس ٹیلر، ٹوم لیتھم، ہینری نکولس، ٹوڈ ٓسل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport