کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط

جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا کر مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل کر لی، ہاشم آملہ 4 اور کاگیسوربادا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دریں اثناء بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، 92 کے سکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ہرڈک پانڈیا نے بھنشور کمار کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 99 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، پانڈیا نے ڈٹ کر پروٹیز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 93 رنز بنا کر نمایاں رہے

ورنن فلینڈر اور کاگیسوربادا نے 3، 3، ڈیل سٹین اور مورنے مورکل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہفتے کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 28 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو چیتشور پوجارا 5 رنز پر کھیل رہے تھے، 57 کے سکور پر ربادا نے شرما کو آؤٹ کر کے ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلائی، شرما 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 76 کے سکور پر پوجارا 26 رنز بنا کر فلینڈر کی گیند کا نشانہ بنے، ایشون 12 اور وریدیمن ساہا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، 92 کے سکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ پروٹیز ٹیم بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم اس موقع پر پانڈیا پروٹیز باؤلر زکے سامنے ڈٹ گئے، انہوں نے بھنشور کمار کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں 99 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 191 تک پہنچا کر اسے مکمل تباہی سے بچایا، کمار 25 رنز بنا کر مورکل کی گیند کا نشانہ بنے

199 کے مجموعی سکور پر پانڈیا جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 93 کے انفرادی سکور پر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، 209 کے سکور پر بھارت کی آخری وکٹ گری جب جسپریت بمرا 2 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، فلینڈر اور ربادا نے 3، 3، مورکل اور سٹین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقہ نے 77 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو ڈین ایلگر اور ایڈن مرکرام نے ٹیم کو 52 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم یہاں پر پانڈیا نے یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا، مرکرام 34 اور ایلگر 25 رنز بنا کر چلتنے بنے، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی، آملہ 4 اور ربادا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پانڈیا نے 2 وکٹیں لیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!