پی این ایف نیٹ بال کپ 9 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 

پی این ایف نیٹ بال کپ 9 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف نیٹ بال کپ 9 اکتوبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں بوائز میں ایک جبکہ گرلز کی چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

ان مقابلوں میں بوائز انڈر 17 جبکہ گرلز انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور اوپن کٹیگری کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر تک جاری رہے گا

اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے رجسٹریشن کا عمل یکم اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لئے فون نمبر03219229711 یا paknetball@gmail.com پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے

 

 

 

error: Content is protected !!