لڑکیاں بھی اب مکے کا زور دکھا ئیں گی

لاہور : لڑکیاں بھی اب مکے کا زور دکھا ئیں گی۔ قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار خواتین باکسرز ان ایکشن ہوں گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے پنجابی مٹیاریں ٹرائلز دینے پہنچ گئیں۔

پہلی بار نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں لڑکیوں کو اجازت ملی تو دم دکھانے یہ لڑکیاں میدان میں اتر آئیں۔ پنجاب ٹیم کے انتخاب کے لئے صوبے بھر سے دس لڑکیوں کو چنا گیا مگر ٹیم میں پانچ ہی اپنا نام درج کرا سکی۔

ان میں دم تو بہت ہے مگر چونکہ پہلا قدم ہے اس لئے مکے میں طاقت بھرنا ابھی باقی ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ 20 جنوری سے لاہور میں شیڈول ہے جہاں پاکستان بھر سے لڑکیاں بازو کی طاقت اور ٹانگوں کی پھرتی دکھاتی نظر آئی گی۔

تعارف: newseditor