فیلڈو چیلنج پاکستان گالف چیمپین شپ لاہور کے احمد بیگ نے جیت لی، تین روزہ ایونٹ میں احمد نے 11 انڈر پار اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
ڈی ایچ اے کلب میں تین روز جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں احمد بیگ نےشروع ہی سے بہترین کھیل پیش کیا، چوون ہولز پر مشتمل مقابلہ گیارہ انڈر پار یعنی دو سو پانچ کے اسکور سے جیتا ۔
فتح کے بعد میڈیا سےگفتگو میں احمد بیگ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ ایشین ٹوور اور پی جی اے ٹوور میں شرکت کرکے پاکستان کا نام روشن کریں ۔
چیمپئن شپ کے بارے میں لاہور گیریژن کلب کے گالفر کا کہنا تھا کہ مختلف ٹورنامنٹس کھیلنے کا تجربہ ان کے کام آیا اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔
گرلز میں ایئرمین کلب کی عانیہ فاروق 235 گراس اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بوائز انڈر 18 میں محمد ثاقب کامیاب ہوئے، انڈر 16 میں دامل عطااللہ نے فتح اپنے نام کی۔ گرلز انڈر 16میں حمنا امجد لیڈر رہیں۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسد آئی اے خان کا کہنا ہے کہ گالف ہر عمر کے لوگوں کا کھیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ گالف صرف ریٹائرڈ افراد کھیلتے ہیں۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر سیکریٹری پی جی ایف بریگیڈیئر اعجاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فاتح احمد بیگ ویتنام میں ایشین فیلڈو چیلنج میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔